ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی میں عام انتخابات 24ستمبر کو کرانے کی تجویز

جرمنی میں عام انتخابات 24ستمبر کو کرانے کی تجویز

Thu, 19 Jan 2017 19:32:13  SO Admin   S.O. News Service

برلن،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں عام انتخابات 24ستمبر کو منعقد ہو سکتے ہیں۔ جرمن کابینہ نے گزشتہ روز ہونے والے اپنے اجلاس میں اس تاریخ پر اتفاق کیا ہے اور اب یہ تجویز صدر یوآخم گاؤک کو بھیج دی گئی ہے۔ اس سے سے قبل انتخابات سترہ ستمبر کو کرائے جانے کا امکان تھا۔ ان انتخابات میں یونین جماعتوں کی جانب سے انگیلا میرکل ایک مرتبہ پھر چانسلر کے عہدے کی امیدوار ہو ں گی۔ جبکہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 


Share: